سورة المؤمنون - آیت 32

فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر ان میں انہی سے ایک رسول بھیجا جس نے انہیں دعوت دی کہ اللہ کی بندگی کرو۔ تمہارے لیے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟۔“ (٣٢)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ رسول بھی ہم نے انہی میں سے بھیجا، جس کی نشو ونما ان کے درمیان ہی ہوئی تھی، جس کو وہ اچھی طرح پہچانتے تھے، اس کے خاندان، مکان اور جائے پیدائش ہرچیز سے واقف تھے۔ 2- اس نے آ کر سب سے پہلے وہی توحید کی دعوت دی جو ہر نبی کی دعوت وتبلیغ کا سرنامہ رہی۔