سورة الأنبياء - آیت 97

وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَإِذَا هِيَ شَاخِصَةٌ أَبْصَارُ الَّذِينَ كَفَرُوا يَا وَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هَٰذَا بَلْ كُنَّا ظَالِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جنہوں نے کفر کیا۔ ان لوگوں کی یکایک آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ہائے ہماری کم بختی! تحقیق ہم تھے میں غفلت سے اس بلکہ ہم تھے ہی قصور وار کہیں گے ہائے ہم پر افسوس کہ ہم غفلت میں پڑے ہوئے تھے بلکہ ہم ظالم تھے۔“ (٩٧)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی یاجوج ماجوج کے خروج کے بعد قیامت کا وعدہ، جو برحق ہے، بالکل قریب آجائے گا اور جب یہ قیامت برپا ہو جائے گی شدت ہولناکی کی وجہ سے کافروں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔