سورة الإسراء - آیت 96

قُلْ كَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرما دیں میرے اور تمھارے درمیان اللہ گواہ ہے بے شک وہ اپنے بندوں کی اچھی طرح خبر رکھنے اور خوب دیکھنے والا ہے۔“ (٩٦)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی میرے ذمے جو تبلیغ ودعوت تھی، وہ میں نے پہنچا دی، اس بارے میرے اور تمہارے درمیان اللہ کا گواہ ہونا کافی ہے، کیونکہ ہرچیز کا فیصلہ اسی کو کرنا ہے۔