سورة النحل - آیت 98
فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” پس جب آپ قرآن پڑھیں تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ طلب کریں۔“ (٩٨) ”
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- خطاب اگرچہ نبی (ﷺ) سے ہے لیکن مخاطب ساری امت ہے۔ یعنی تلاوت کے آغاز میں أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيِطَانِ الرَّجِيمِ پڑھا جائے۔