سورة الحجر - آیت 55

قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ الْقَانِطِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے کہا ہم نے تجھے سچی خوشخبری دی ہے، آپ ناامید ہونے والوں سے نہ ہوں۔“ (٥٥) ”

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- کیونکہ یہ اللہ کا وعدہ ہے جو خلاف نہیں ہو سکتا۔ علاوہ ازیں وہ ہر بات پر قادر ہے، کوئی بات اس کے لئے ناممکن نہیں۔