سورة ابراھیم - آیت 52

هَٰذَا بَلَاغٌ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہ لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے اور تاکہ انہیں اس کے ساتھ ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ حقیقت یہی ہے کہ اللہ ایک ہی حقیقی معبود ہے اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں۔“ (٥٢)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ اشارہ قرآن کی طرف ہے، یا پچھلی تفصیلات کی طرف جو ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا﴾ (ابراہیم: 42) سے بیان کی گئی ہیں۔