سورة التين - آیت 8

أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

“ ف 3 کہ تم یہ سمجھو کہ وہ بندوں کو ان کے اچھے یا برے کاموں کا کوئی بدلہ دے گا یا وہ انہیں دوبارہ پیدا نہ کرسکے گا؟“ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم یہ سورۃ پڑھو اور الیس اللہ باحکم الحاکمین پر پہنچو تو یہ کہو ’ دبلی وانا علی ذلک لمن الشاھدین کیوں نہیں اور میں اس کی شہادت دینے والوں میں سے ہوں“ (فتح القدیر بحوالہ ترمذی ۔ ابن مردویہ)