سورة الانشقاق - آیت 18

وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور چاند کی قسم جب وہ پورا ہوجاتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی یکے بعد دیگرے متعدد حالات اور مراحل سے گزرنا ہے۔ چنانچہ تم پہلے نطفہ ہوتے ہو پھر وہ نطفہ خون کا لوتھڑا بنتا ہے، پھر گوشت کا ٹکڑا پھ رسا میں روح پھونکی جاتی ہے پھر تم پیدا ہوتے ہو، پھر بچے سے جوان اور جوان سے بوڑھے ہوتے ہو یہاں تک کہ تمہیں موت آجاتی ہے۔ موت کے بعد عالم رزخ اور عالم برزخ کے بعد قیامت کے بے شمار مراحل ہیں جن سے درجہ بدرجہ تمہیں گزرنا ہے۔ تمہارے جسم کی ساخت اور زندگی کا نظام بنایا ہی اس طریق پر گیا ہے کہ اگر تم غور کرو تو خود سمجھ سکتے ہو کہ جس طرح موت کا آنا یقینی ہے اسی طرح موت کے بعد مختلف مراحل سے گزر کر جنت یا دوزخ میں پہنچنا بھی ناگزیر ہے۔