سورة المدثر - آیت 18

إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے سوچا اور بات بنانے کی کوشش کی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 13 یعنی وہ اس بارے میں سوچ بچار کرتا اور ذہنی گھوڑے دوڑاتا رہا کہ جب لوگ اس سے محمد ﷺ پر اتاری جانے والی کتاب ” قرآن“ کے بارے میں سوال کریں گے تو وہ انہیں یہ اور یہ کہہ کر گمراہ کرے گا۔