سورة الجن - آیت 7

وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 یا ” جن بھی اے آدمیو ! تمہاریطرح یہ سمجھنے لگے۔“ ف 13 یا ” اللہ تعالیٰ کسی کو پیغمبر بنا کر) مبعوث نہ کریگا۔“ مطلب یہ ہے کہ وہ آخرت یا رسالت کے منکر ہوگئے۔