سورة نوح - آیت 13

مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کے وقار کا خیال نہیں رکھتے؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 یعنی خدا سے اس طرح کیوں نہیں ڈرتے جس طرح کہ اس کی عظمت کا تقاضا ہے۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہے کہ تم اللہ سے ثواب کی امید اور عذاب کا ڈر کیوں نہیں رکھتے؟ تیسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تم اللہ کا حق کیوں نہیں پہچانتے اور اس کی نعمت کا شکر کیوں نہیں بجا لاتے؟ … کوئی مطلب لیا جائے، مقصود یہ ہے کہ تم اللہ پر ایمان لائو، اسی کو معبود برحق مانو اور اسی کی اطاعت کرو تمہاری ہر آفت ٹلے گی اور تمہیں دنیا و آخرت میں عزت نصیب ہوگی۔