سورة نوح - آیت 1

إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجاتا کہ اپنی قوم کو ڈرائیں اس سے قبل کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 حضرت نوح پہلے رسول ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بندوں کو شرک کے انجام سے ڈرانے کا حکم دیا۔ ان کے زمانہ اور عجم وغیرہ کے متعلق بحث سورۃ عنکبوت میں گزر چکی ہے۔ ف 4 مراد دوزخ کا عذاب بھی ہوسکتا ہے اور طوفان کا بھی۔