سورة الرحمن - آیت 4

عَلَّمَهُ الْبَيَانَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اسے بولنا سکھایا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی اس قدرت دی کہ اپنے ماضی الضمیر کو نہایت وضاحت اور حسن و خوبی کے ساتھ ادا کرسکے اور دوسروں کی بات سمجھ سکے اپنی اس صفت کی بدولت وہ خیر و شر ہدایت وضلالت ایمان و کفر کی بدولت وہ خیر و شر ہدایت و ضلالت ایمان و کفر اور دنیا و آخرت کی باتیں سمجھتا اور سمجھاتا ہے اور اسی کو کام میں لا کر فائدہ اٹھاتا ہے۔