سورة الذاريات - آیت 8

إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تمہاری بات ایک دوسرے سے مختلف ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یعنی کبھی آنحضرت کو شاعر بناتے ہیں کبھی کاہن کبھی مجنون اور کبھی ساحر اور کبھی سحر زدہ یا کبھی آخرت سے انکار کرتے ہو اور کبھی شک میں پڑجاتے ہو۔ یا اللہ تعالیٰ کے خالق و مالک ہونے کا اقرار کرتے ہوئے مگر بندگی دوسروں کی کرتے ہو۔