سورة محمد - آیت 28

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَكَرِهُوا رِضْوَانَهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ اسی لیے ہوگا کہ انہوں نے اس طریقے کی پیروی کی جو اللہ کو ناراض کرنے والا ہے اور اس کی رضا کا راستہ اختیار کرنا پسند نہ کیا۔ اسی بنا پر اس نے ان کے سب اعمال ضائع کر دیے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یعنی کفر و شرک اور نفاق کی راہ پر ف 4 یعنی ہر اس کام کو برا سمجھا جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا مندیھی جسے ایمان توحید اخلاق تقویٰ اور جہاد وغیرہ۔ ف 5 کیونکہ ان کی بنیاد و اخلاص و ایمان پر نہ تھی یاد رہے کہ ایمان کے بغیر کوئی عمل قبول نہیں ہو سکتا۔