سورة الشورى - آیت 3

كَذَٰلِكَ يُوحِي إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ غالب وحکیم ہے جو اسی طرح آپ کی طرف اور آپ سے پہلے رسولوں کی طرف وحی کرتا رہا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یعنی اس سورۃ میں توحید اور حیات بعد الموت سے متعلق جو مضامین بیان کئے گئے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرح پچھلے تمام انبیاء ( علیہ السلام) کی طرف بھی وحی کرتا رہا ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ قرآن نازل کیا ہے اسی طرح وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے انبیاء ( علیہ السلام) پر بھی کتابیں اور صحیفے نازل فرماتا رہا ہے۔