سورة الزمر - آیت 70

وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہر جان نے جو عمل کیا اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں۔ اللہ اس کو خوب جانتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٩ یعنی دنیا میں لوگ جو عمل کر رہے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ اسے کسی لکھنے والے یا حساب رکھنے والے یا گواہی پیش کرنے والے کی ضرورت نہیں لیکن اعمال نامہ اس لئے رکھا جائے گا اور پیغمبروں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور گواہوں کو اس لئے لایا جائے گا کہ لوگوں پر حجت تمام ہو۔