سورة الزمر - آیت 62

اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ ہر چیز کا خالق ہے، اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ یعنی جس طرح ہر چیز کا پیدا کرنے والا صرف اللہ ہے اسی طرح ہر چیز کی تدیبر و حفاظت کرنے والا بھی صرف اللہ ہی ہے نہ اس کے پیدا کرنے میں اس کا کوئی شریک ہے اور نہ اس کی حفاظت و تدبیر کرنے میں۔