سورة الزمر - آیت 4

لَّوْ أَرَادَ اللَّهُ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفَىٰ مِمَّا يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ سُبْحَانَهُ ۖ هُوَ اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا برگزیدہ کرلیتا وہ اس سے پاک ہے کہ کوئی اس کا بیٹا ہو وہ اکیلا ” اللہ“ سب پر غالب ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٣ یعنی اللہ کا کسی کو بیٹا بنانا تو قطعی محال ہے۔ اگر کوئی بات ہے تو بس اتنی کہ وہ بندوں میں سے جسے چاہتا ہے برگزیدہ کرلیتا ہے اور ظاہر ہے جو اللہ کا بندہ اور اس کا برگزیدہ ہو وہ بیٹا نہیں ہوسکتا کیونکہ خالق اور مخلوق کی جنس ایک نہیں ہو سکتی حالانکہ باپ بیٹے کا ایک جنس سے ہونا ضروری ہے۔ (شوکانی)