سورة الصافات - آیت 66

فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جہنم کے لوگ اسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١١ یعنی چار و ناچار کھائیں گے۔ حدیث ہے کہ زقوم کا ایک قطرہ اگر دنیا کے سمندروں میں گرجائے تو سب دنیا والوں کی زندگی دو بھر ہوجائے۔ اب سوچو کہ اس شخص کا کیا حال ہوگا جس کی غذا ہی یہ زقوم ہو۔ (ابن کثیر)