سورة الصافات - آیت 30

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا بلکہ تم خود ہی سرکش تھے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٧ یعنی خود تمہارے خمیر میں طغیان و سر کشی بھری تھی اس لئے تم نے حق کو چھوڑ کرہماری اتباع کی تھی اور انبیاء کی مخالفت پر کمر باندھ لی تھی۔ ( ابن کثیر)