سورة فاطر - آیت 36

وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي كُلَّ كَفُورٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ ان کو موت آئے گی کہ وہ مر جائیں اور نہ ان کے لیے جہنم کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی اس طرح ہم ہر اس شخص کو بدلہ دیتے ہیں جو کفر کرنے والا ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ ایک حدیث میں بھی ہے کہ دوزخی دوزخ میں رہیں گے سو وہاں نہ مرینگے اور نہ جئیں گے۔ الغرض دوزخ کا عذاب دائمی ہوگا۔ دیکھئے۔ ( نساء : ٥٦، طہٰ: ٧٤)