سورة فاطر - آیت 16

إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر نئی مخلوق لے آئے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٣ یعنی یہ مت خیال کرو کہ اگر تم فنا ہوگئے تو اللہ تعالیٰ کی سلطنت اور عظمت میں کوئی فرق آجائے گا، ہرگز نہیں۔ اگر وہ چاہے تو تمہیں فنا کر کے ایک نئی خلقت پیدا کرلے جو اس کی اطاعت کرے اور نافرمانی سے باز رہے۔ ( کبیر)۔