سورة سبأ - آیت 49

قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اعلان فرمائیں کہ حق آگیا اور اب باطل کے لیے کچھ نہیں ہو سکتا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٠ یعنی اب باطل کوئی چال چل لے وہ ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ( ابن کثیرعن ابن مسعود) روایات میں ہے کہ جب فتح مکہ کے دن آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد حرام میں داخل ہوئے تو کعبہ کے گرد جو بت نصیب تھے ان کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی کمان کے چلہ سے مارتے اور یہ آیت پڑھتے۔ ( ابن کثیر بحوالہ بخاری)