سورة الأحزاب - آیت 16

قُل لَّن يَنفَعَكُمُ الْفِرَارُ إِن فَرَرْتُم مِّنَ الْمَوْتِ أَوِ الْقَتْلِ وَإِذًا لَّا تُمَتَّعُونَ إِلَّا قَلِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی ان سے فرماؤ اگر تم موت یا قتل سے بھاگنا چاہو تو تمہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس کے بعد زندگی کا فائدہ اٹھانے کا تھوڑا ہی موقع تمہیں مل سکے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٩ آخر کار مرنا ہے اور خدا کے حضور حاضر ہونا ہے تو کیوں نہ اللہ کی راہ میں لڑ کر عزت کی موت مرو اور شہادت کا مرتبہ پائو۔