سورة العنكبوت - آیت 6

وَمَن جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو شخص کوشش کرتا ہے دراصل وہ اپنے ہی لیے کرتا ہے۔ یقینا اللہ دنیا والوں سے بے نیاز ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

10۔ اس سے مراد ہے نیک کاموں میں مشقت اٹھاتا۔ کفار اور اپنے نفس سے مجاہدہ بھی اس میں شامل ہے۔ 1۔ اس کو نہ کسی کی عبادت سے کوئی فائدہ ہے اور نہ کسی کے گناہ سے کوئی نقصان۔ بلکہ اگر کسی کو توفیق ملی ہے تو اسے مزید اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہئے۔ (دیکھئے سورۃ آل عمران 97 و سورۃ نمل 40)