سورة الفرقان - آیت 29

لَّقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي ۗ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس کے بہکاوے میں آکر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی شیطان انسان کا بڑا ہی بے وفا ہے۔“ (٢٩)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

13۔ یعنی پہلے برے کام کی ترغیب دیتا ہے لیکن جب آدمی وہ کام کرلیتا ہے اور مصیبت میں گرفتار ہوجاتا ہے تو اسے چھوڑ کر الگ ہوجاتا ہے۔