سورة الفرقان - آیت 16

لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُولًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس میں ان کی ہر خواہش پوری ہوگی وہ ہمیشہ جنت میں رہیں گے جسے عطا کرنا آپ کے رب کا واجب الاد اوعدہ ہے۔“ (١٦)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔ یعنی یہ وعدہ اس قابل ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اس کے پورا کرنے کی دعا کی جائے گی یا یہ ایساوعدہ ہے جو مانگنے پر یقیناپورا کیا جائیگا۔ جیسا کہ دوسری آیت میں اللہ کے نیک بندوں کی دعا نقل کی گئی ہے : ربنا اتنا ما وعدتنا علی رسلک : اے اللہ اس وعدے کو پورا فرما جو تو نے اپنے پیغمبروں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی ہم سے کیا۔ (ابن کثیر، شوکانی)