سورة النور - آیت 12

لَّوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بِأَنفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا هَٰذَا إِفْكٌ مُّبِينٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” جس وقت تم لوگوں نے اسے سنا اس وقت کیوں نہ مومن مردوں اور مومن عورتوں نے اپنے دل میں نیک گمان کیا اور کیوں نہ کہا کہ یہ تو کھلا بہتان ہے ؟“ (١٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ یعنی اپنے مسلمان بھائیوں اور اسلامی معاشرہ پر۔2۔ جسے ایک لمحہ کے لئے بھی قابل غور نہیں سمجھا جاسکتا۔