سورة المؤمنون - آیت 17

وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غَافِلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور یقیناً ہم نے تم پر سات آسمان بنائے ہم تخلیق کے کام سے بے خبر نہیں۔“ (١٧)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔ آسمانوں کو راستے اس لئے کہا گیا کہ وہ فرشتوں یا سیاروں کی گزرگاہیں ہیں۔ بعض مفسرین (رح) نے طرائق کے معنی طبقات بھی کئے ہیں۔ جیسا کہ دوسری آیت میں ” سبع سمت طباقا“ فرمایا ہے۔ (ملک :3) 3۔ یعنی اپنی کسی جاندار یا بے جان مخلوق کی حفاظت اور اس کی ضرورتوں سے بے خبر نہیں ہیں۔ یہی معنی ” الحی القیوم“ کے ہیں (قرطبی) ان سات آسمانوں کو زمین پر گرنے سے سنبھالے ہوئے ہیں ورنہ اگر یہ گرجائیں تو زمین پر بسنے والے سب ہلاک ہوجائیں۔ (کبیر)