سورة الحج - آیت 66

وَهُوَ الَّذِي أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۗ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی ہے وہی تم کو موت دیتا ہے اور وہی تم کو زندہ کرے گا سچ یہ ہے کہ انسان بڑا ہی ناشکرا ہے۔“ (٦٦)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

12۔ جو یہ سب کچھ دیکھتا ہے پھر بھی اس کا شکریہ ادا نہیں کرتا۔ یعنی اس دعوت کو نہیں مانتا جو اس کی طرف سے اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کرتے ہیں۔