سورة الأنبياء - آیت 41

وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” آپ سے پہلے بھی رسولوں سے مذاق کیا گیا ہے مگر رسولوں کا مذاق اڑانے والے اسی چیز کے چکر میں آکر رہے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے۔“ (٤١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1۔ مراد ہے خدا کا عذابط جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔ اس آیت سے مقصود آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دینا ہے۔ (شوکانی)