سورة طه - آیت 9

وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” کیا آپ کو موسیٰ کے بارے میں کوئی بات معلوم ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 قرآن کی عظمت کے ذکر اور تبلیغ کے سلسلے میں آنحضرت کی تکلیف کی طرف اشارہ فرما کر اب یہاں سے حضرت موسیٰ کا قصہ بیان کیا جا رہا ہے۔ اس سے مقصود آنحضرت کو تسلی دینا ہے کیونکہ جن دنوں یہ سورت نازل ہوئی مکہ میں نبی ﷺ کو ایسے ہی حالات درپیش تھے جیسے حضرت موسیٰ کو پیش آچکے تھے۔