سورة الكهف - آیت 102

أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَن يَتَّخِذُوا عِبَادِي مِن دُونِي أَوْلِيَاءَ ۚ إِنَّا أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ نُزُلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” تو کیا کفار نے خیال کر رکھا ہے کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کا اپنا کار ساز بنا لیں۔ ہم نے ایسے کافروں کی مہمانی کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہے۔“ (١٠٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 یعنی میرے خاص بندوں جیسے مسیح عزیز روح قدس اور فرشتوں کو اپنا معبود بنا کر یہ چاہیں گے کہ انہیں میرے مقابلہ لا کھڑا کریں مگر وہ خود ان کی عبادت سے بیزاری کا اعلان کریں گے اور ان کے مقابل مدعی بن کر کھڑے ہونگے۔ (مریم :82) ف یعنی کوئی حمایت نہ ملے گا البتہ دوزخ کی آگ سے ان کی مہماندازی ضرور کی جائیگی۔