سورة الكهف - آیت 76

قَالَ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي ۖ قَدْ بَلَغْتَ مِن لَّدُنِّي عُذْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

(موسیٰ) نے کہا اس کے بعد اگر میں آپ سے سوال کروں تو آپ مجھے ساتھ نہ رکھیں۔ یقیناً میری طرف سے آپ کو عذر مل گیا (٧٦)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی میرا ساتھ چھوڑ دینے کے لئے آپ کو پورا عذر مل گیا۔ اس میں خضر کی انتہائی تعریف ہے۔ (کبیر)