سورة الكهف - آیت 70

قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلَا تَسْأَلْنِي عَن شَيْءٍ حَتَّىٰ أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے کہا اگر تو میرے ساتھ چلا ہے تو مجھ سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کرنا، یہاں تک کہ میں تیرے سامنے اس کا ذکر کروں۔“ (٧٠)’

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 کیونکہ ہوسکتا ہے کہ میں کوئی ایسا کام کروں جو بظاہر آپ کو دی جانے والی شریعت کے خلاف ہو