سورة الإسراء - آیت 92

أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِيَ بِاللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا آسمان کو ٹکڑے کرکے ہم پر گرا دے جیسا کہ تو نے دعویٰ کیا ہے۔ یا تو اللہ اور فرشتوں کو سامنے لے آئے۔“ (٩٢) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 بدبختوں کا اشارہ اس آیت کی طرف ہے جس میں ارشاد ہے : ان نشاء تخسف بہم الارض او نسقط الیھم کسفا من السمآء کہ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا ٹکڑا گرا دیں۔ (سبا :9)