سورة النحل - آیت 23

لَا جَرَمَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کوئی شک نہیں یقیناً اللہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔ بے شک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔“ (٢٣)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 وہ یقیناً ذلیل و خوار ہوں گے اور جہنم ان کا ٹھکانا ہوگی۔ تکبر کی مذمت اور تواضح و انکسار کی تعریف میں متعدد احادیث بھی آئی ہیں۔ مثلاً حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا : جنت میں وہ شخص داخل نہ ہوگا جس کے دل میں ذرہ بھر بھی تکبر ہے اور آگ میں وہ شخص داخل نہ ہوگا جس کے دل میں ذرہ برابر ایمان ہے۔ (مسلم ابودائود)