سورة النحل - آیت 5

وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا ۗ لَكُمْ فِيهَا دِفْءٌ وَمَنَافِعُ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور چوپایوں کو اس نے پیدا کیا، تمہارے لیے ان میں گرمی حاصل کرنے کا سامان اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور انہی سے تم کھاتے ہو۔“ (٥) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 کہ سردی سے بچنے کے لئے ان کی اون اور بالوں سے خیمے اور مختلف قسم کے لباس تیار کرلیتے ہو۔ (روح) ف 9 کسی کا دودھ پیتے ہو اور کسی پر سواری کرتے ہو اور کسی سے ہل چلاتے اور پانی کھینچتے ہو غیرہ