سورة الحجر - آیت 67

وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور شہر کے لوگ اس حال میں آئے کہ بہت خوش ہو رہے تھے۔“ (٦٧) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 اور لوط سے مطالبہ کیا کہ ان مہمانوں کو بدکاری کے لئے ہمارے حوالہ کر دو۔ گویا ان کی پوری آبادی میں کوئی ایسا عنصر باقی نہ رہا تھا جو اس قسم کی غنڈہ گردی کے خلاف آواز اٹھاتا۔ اس سے ان کی اخلاقی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔