سورة ابراھیم - آیت 51

لِيَجْزِيَ اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تا کہ اللہ ہر کسی کو اس کا بدلہ دے جو اس نے کمایا۔ بے شک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔“ (٥١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8۔ یعنی حساب کا دن جلد آنے والا ہے اس لئے اس کی فکر کرو۔