سورة یوسف - آیت 103
وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور آپ کے چاہنے کے باوجوداکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔“ (١٠٣) ”
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7۔ مگر ان کفار کی ہٹ دھرمی کا یہ حال ہے کہ آپﷺ کی صداقت پر اتنے واضح دلائل دیکھنے کے بعد بھی ایمان لانے کو تیار نہیں ہیں۔ (کذافی الروح)۔