سورة یوسف - آیت 29

يُوسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۚ وَاسْتَغْفِرِي لِذَنبِكِ ۖ إِنَّكِ كُنتِ مِنَ الْخَاطِئِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

’ یوسف ! اس معاملے سے درگزر کر اور اے عورت تو اپنے گناہ کی معافی مانگ یقیناً تو ہی خطاکاروں سے ہے۔“ (٢٩)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6۔ یعنی حضرت یوسف ( علیہ السلام) سے کہا کہ اس معاملہ سے درگزر کرو تاکہ بات نہ پھیلے بلاشبہ تمہاری صداقت اور پاک بازی ثابت ہوگئی ہے۔ (ابن کثیر)۔ ف 7۔ اپنی بیوی سے کہا کہ تم اپنے گناہ کی معافی مانگ۔ (موضح)۔