سورة یوسف - آیت 13

قَالَ إِنِّي لَيَحْزُنُنِي أَن تَذْهَبُوا بِهِ وَأَخَافُ أَن يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ وَأَنتُمْ عَنْهُ غَافِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

’ اس نے کہا بے شک مجھے یہ بات پریشان کرتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور میں ڈرتا ہوں کہ اسے کوئی بھیڑیا کھا جائے اور تم اس سے غافل ہو۔“ (١٣) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6۔ ان کو بھیڑئیے کا بہانہ کرنا تھا وہ ہی ان کے دل میں خوف آیا۔ (موضح)۔ یا حضرت یعقوب ( علیہ السلام) کے بھیڑیے کا ذکر کرنے کی وجہ سے وہی بہانہ کرلیا۔ (روح)۔