سورة یونس - آیت 44

إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْئًا وَلَٰكِنَّ النَّاسَ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً اللہ لوگوں پر ظلم نہیں کرتا اور لیکن لوگ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔“ (٤٤)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کو دوسرے انسانوں کی طرح پورے حواس دئیے ہیں۔ پھریہ ضد اور ہٹ دھرمی سے ایمان نہ لائیں تو ان کا اپنا قصور ہے، اللہ کی طرف سے ان پر کوئی زیادتی نہیں ہے۔