سورة الاعراف - آیت 65

وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں کیا تم ڈرتے نہیں۔ (٦٥)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 عاد عرب کے ایک قدیم ترین قوم تھی، جو جنوب عرب میں ابادتھی، قرآن کے بیان کے مطابق اس کا مسکن احقاف اک علاقہ تھا جو حجاز یمن اور عمان کے دورمیان واقع ہے اور اب ربع خالی کے نام سے مشہور ہے۔ یمن کاشہر حضرموت ان پا یہ تخت تھا۔ ان کا نسب یوں مذکور ہے، عاد بن عوض بن ارم بن سام بن نو ح۔ ( ابو لفدا) ہود ( علیہ السلام) کی قوم عاد قرآن میں عاد رام یا عاداولی ٰ کے نام سے مذکور ہے، عادبن عوض بن ارم بن سام بن نو ح۔ ( ابو الفدا) ہود ( علیہ السلام) کو قوم عاد قرآن میں عاد ارم یا داولی کے نام سے مذکور ہے، حضرموت کے قریب ایک مقام پر حضرت ہود ( علیہ السلام) کی قبر بتائی جاتی ہے ( المار بحوالہ تاریخ بخاری) حضڑت ہود پہلے شخص ہیں جنہوں نے بو لنے میں عربی زبان استعمال کی یہ یمینی ان کے بیٹے قحطان کے اور نجد وحجاز کے تمام عرب ان کے لڑکے فانع کی اولاد ہیں . ( ابن عساکر )