جامع الترمذي - حدیث 94

أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ​ صحيح وَيُرْوَى عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ لَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ لَهُ أَقَبْلَ الْمَائِدَةِ أَمْ بَعْدَ الْمَائِدَةِ فَقَالَ مَا أَسْلَمْتُ إِلَّا بَعْدَ الْمَائِدَةِ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ زِيَادٍ التِّرْمِذِيُّ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ وَرَوَى بَقِيَّةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَدْهَمَ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ جَرِيرٍ وَهَذَا حَدِيثٌ مُفَسَّرٌ لِأَنَّ بَعْضَ مَنْ أَنْكَرَ الْمَسْحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ تَأَوَّلَ أَنَّ مَسْحَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْخُفَّيْنِ كَانَ قَبْلَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ وَذَكَرَ جَرِيرٌ فِي حَدِيثِهِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 94

کتاب: طہارت کے احکام ومسائل موزوں پر مسح کرنے کا بیان​ شہر بن حوشب کہتے ہیں : میں نے جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو دیکھاکہ انہوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، میں نے جب ان سے اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے کہا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پرمسح کیا ،میں نے ان سے پوچھا: آپ کایہ عمل سورہ مائدہ کے نزول سے پہلے کاہے، یا بعدکا؟ تو کہا : میں تو سورہ مائدہ اترنے کے بعد ہی اسلام لایاہوں،یہ حدیث آیت وضوکی تفسیرکررہی ہے اس لیے کہ جن لوگوں نے موزوں پرمسح کا انکار کیا ہے ان میں سے بعض نے یہ تاویل کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے موزوں پرجو مسح کیاتھاوہ آیت مائدہ کے نزول سے پہلے کا تھا، جبکہ جریر رضی اللہ عنہ نے اپنی روایت میں ذکرکیا ہے کہ انہوں نے نزول مائدہ کے بعد نبی اکرم ﷺ کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھاہے۔
تشریح : نوٹ:(سند میں شہربن حوشب میں کلام ہے، لیکن متابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے ، ا لإرواء ۱/۱۳۷) نوٹ:(سند میں شہربن حوشب میں کلام ہے، لیکن متابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے ، ا لإرواء ۱/۱۳۷)