جامع الترمذي - حدیث 29

أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب مَا جَاءَ فِي تَخْلِيلِ اللِّحْيَةِ​ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ أَبِي أُمَيَّةَ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ بِلاَلٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ تَوَضَّأَ فَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ، فَقِيلَ لَهُ، أَوْ قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: أَتُخَلِّلُ لِحْيَتَكَ؟ قَالَ: وَمَا يَمْنَعُنِي؟ وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يُخَلِّلُ لِحْيَتَهُ.

ترجمہ جامع ترمذی - حدیث 29

کتاب: طہارت کے احکام ومسائل داڑھی کے خلال کرنے کابیان​ حسان بن بلال کہتے ہیں : میں نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کودیکھا کہ انہوں نے وضو کیا تواپنی داڑھی میں خلال کیا ۱؎ ان سے کہاگیا یا راوی حدیث حسان نے کہا کہ میں نے ان سے کہا:کیاآپ اپنی داڑھی کا خلال کررہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں داڑھی کا خلال کیوں نہ کروں جب کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کوداڑھی کا خلال کرتے دیکھاہے۔