کتاب: زیور علم اور مثالی طالب علم کے اخلاق و اوصاف - صفحہ 11
کتاب: زیور علم اور مثالی طالب علم کے اخلاق و اوصاف مصنف: علامہ بکر بن عبد اللہ ابو زید رحمہ اللہ پبلیشر: دار ابی الطیب ترجمہ: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ کوثر حفظہ اللہ بسم اللّٰه الرحمن الرحيم ابتدائیہ علم کی فضیلت و اہمیت اور طالب علم کی شان و عظمت کو متعدد نصوص میں اجاگر کیا گیا ہے جن سے ہر مسلمان کے دل میں طلبِ علم کا جذبہ اور ان فضائل کے حصول کا داعیہ پیدا ہوتا ہے۔ حصولِ علم ایک افضل ترین عبادت ہے جس کے لیے شریعتِ اسلامیہ نے دیگر عبادات کی طرح کئی اصول و آداب کی پابندی لازم قرار دی ہے۔ طلبِ علم کی راہ میں اگر ان اسلامی قواعد و ضوابط کی رعایت نہ رکھی جائے تو یہ علم دنیا و آخرت میں فائدے کے بجائے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر متعدد اہلِ علم نے ایسی مستقل کتب و رسائل تصنیف کیے ہیں جن میں طلبِ علم کے اصول و آداب اور طالبِ علم کے لیے ضروری اوصاف کو بیان کیا گیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب ’’زیورِ علم‘‘ میں بھی مولف رحمہ اللہ نے ایک حقیقی طالب علم کے محاسن اور مکارمِ اخلاق کو زیبِ قرطاس کیا ہے جن کی پابندی سے جلد ہی ایک طالب علم اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کتاب کے مولف عالم عرب کے معروف عالم و محقق علامہ بکر ابو زید رحمہ اللہ (وفات: فروری ۲۰۰۸ء) ہیں جو سعودی عرب کی مجلسِ کبار علما اور فتویٰ کمیٹی کے اہم رکن، مسجد نبوی کے سابق امام و خطیب اور پچاس سے زائد علمی کتب و رسائل کے مولف تھے۔ اﷲ تعالیٰ نے مولف کی زندگی ہی میں ان کی اس کتاب ’’حلیۃ طالب