کتاب: تحریکِ آزادی فکراور حضرت شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی - صفحہ 13
ہفت روزہ الاعتصام61۔1926ء لاہور میں شائع ہوتا رہا جس کا نام تحریک اہل حدیث کا مدوجزر اور حضرت شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی ہے۔مولانا موصوف مدظلہ نے خود ہی اس کا دوسرا نام تحریک آزادی فکر تجویز فرمایا۔ اس کے علاوہ حضرت مولانا صاحب کے اسی معنی و مفہوم کے اور مضامین بھی ’’ الاعتصام‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔ مثلاً’’ ترک تقلید اور اہل حدیث‘‘ برصغیر پاک و ہند میں اہل توحید کی سرگرمیاں ’’ تحریک اہل حدیث کا تاریخی موقف اور اس کی خدمات‘‘ علم دوست احباب کی مدت سے خواہش تھی کہ ’’الاعتصام‘‘ محققانہ اور جامع مضامین کو الگ سے کتابی صورت میں شائع ہونا چاہیے۔ حضرت الامیر مدظلہ العالی کی خدمت اقدس میں اجازت کی درخواست کی گئی تو آپ نے برضا و رغبت اجازت مرحمت فرماکر حوصلہ افزائی کی جس کا خادم تہہ دل سے مشکور ہے۔ اس کتاب مستطاب مفید شیخ و شاب کا پیش لفظ بھی محترم مولانا صاحب مدظلہ ہی نے رقم فرمایا ہے۔ انسانی حدتک اس کتاب کو ہر طرح اغلاط سے درست اور کتابت و طباعت کے سلسلہ میں مزین کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کما گرکوئی سقم دیکھیں تو اطلاع دیں تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اصلاح کی جاسکے فقط والسلام محمدحنیف یزدانی 17محرم الحرام1386ھ